اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن نے لندن میں یوکرین کی بحالی کے لئے ہونے والی کانفرنس کے موقع پر ترک وزیرخارجہ Kahan-Fidanسے ملاقات کی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے بہت سے مشترکہ علاقائی مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔وزیرخارجہ بلنکن نے یوکرین کی امداد کے لئے ترکیے کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کا خیرمقدم کیا جن میں بحیرہ اسود کے راستے غلے کی نقل وحمل میں سہولت کی فراہمی بھی شامل ہے۔انتونی بلنکن نے انقرہ پرزوردیاکہ وہ سویڈن کی نیٹومیں شمولیت کی کوششوں کی حمایت کرے۔
Comments
Post a Comment