وزیراعظم کا آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): وزیراعظم شہبازشریف نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ پروگرام مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔آج (ہفتہ) پیرس میں آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے اقتصادی حقائق پر غور کرنے پر آئی ایم ایف کی ایم ڈی کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام وعدے پورے کرنے کیلئے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی شدید اقتصادی مشکلات پر قابو پانے کیلئے عالمی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے سیلابوں سے ملک کی مشکلات میں اضافہ ہوا لیکن حکومت نے اپنے عوام کو سہولتیں فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کیلئے ریلیف اور ملک کی اقتصادی صورتحال کے درمیان توازن برقرار رکھنا چاہتی ہے۔شہبازشریف نے مینجنگ ڈائریکٹر کو یقین دلایا کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اپنے وعدے پورے کریگا۔

Comments