سوات، بنجوٹ میں سی ٹی ڈی تفتیشی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ، زیر حراست دو دہشت گردوں سمیت تین دہشت گرد ہلاک
سوات(سپاٹ سٹوری): سوات بنجوٹ کے علاقے میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی تفتیشی ٹیم پر فائرنگ کردی، 3 دہشت گرد ہلاک، ایس پی سی ٹی ڈی فاروق جان کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی ٹی ڈی کے زیر حراست دو دہشت گردوں جن میں رفیع اللہ اور ان کے سہولت کار عصمت اللہ کو تفتیشی ٹیم نے ان کے ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے بنجوٹ لے کر گئیں جہاں پہلے سے موجود چھپے دہشت گردوں نے تفتیشی ٹیم پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں پولیس کے زیر حراست دونوں دہشت گردوں رفیع اللہ اور عصمت اللہ کو ساتھیوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے بھی بھر پور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں حملہ آور دہشت گرد ذاکر کو ہلاک کردیا گیا، پولیس نے تین دہشت گردوں کے لاشوں اور برآمد اسلحہ کو اپنے تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر اپریشن شروع کردیا۔
Comments
Post a Comment