حج مقامات پر بڑی پابندی عائد!

اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): دنیا بھر سے لاکھوں زائرین فریضے کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں سعودی شہری دفاع نے حج مقامات پر عازمین کے لیے بڑی پابندی عائد کر دی ہے۔ رواں سال حج منگل 27 جون کو ہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات اسی روز ادا کیا جائے گا۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ دنیا کے اس سب سے بڑے مذہبی اجتماع کے موقع پر سعودی محکمہ شہری دفاع نے زائرین کی حفاظت کے پیش نظر حج مقامات پر گیس سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ عازمین حج کے خیموں میں کسی بھی قسم اور سائز کے گیس سیلنڈر لے جانے پر پابندی ہے جس پر پیر 19 جون سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں سرکاری اداروں کو بھی کل سے کسی بھی سائز اور قسم کے گیس سیلنڈر رکھنے کی منع کر دیا گیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ حجاج کے خیموں یا سرکاری اداروں میں جہاں بھی کوئی گیس سیلنڈر نظر آئے گا اسے ضبط کرلیا جائے گا۔ محکمے کا کہنا ہے کہ منی، مزدلفہ اورعرفات کہیں بھی گیس سیلنڈر استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا اور شہری دفاع کی ٹیمیں اس پابندی کو یقینی بنانے کے لیے گشت پر معمور رہیں گی۔ محکمہ شہری دفاع واضح کیا ہے کہ یہ پابندی حج ایام کے دوران خیموں کو ممکنہ آتشزدگی کے خطرات سے بچانے کے لیے لگائی گئی ہے۔ کورونا وبا کے بعد جاپان سے پہلے حج قافلے کی روانگی. واضح رہے کہ ماضی میں بھی حجاج کرام کے خیموں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوچکے اور اس میں کئی عازمین شہید ہوچکے ہیں۔

Comments

  1. Masha Allah, this is a very good news, my dear brother. May Allah make you more successful

    ReplyDelete

Post a Comment