اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): فلسطین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی طرف سے آبادکاری کے نئے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا۔فلسطین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ اسرائیلی حکومت نے اسرائیلی آبادکاری کی تنظیموں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیوں کے قیام کے لئے اشارہ دیاہے۔ا نہوں نے کہا کہ یہ اسرائیلی حکام کی طرف سے مغربی کنارے اورمشرقی بیت المقدس کے الحاق کی کوششوں کوتیزکرنے کی کوشش ہے۔یہ عمل امن کوششوں کے امکانات کو کم کرے گا ۔
Comments
Post a Comment