برطانیہ اور شراکت داروں نے ہزاروں یوکرینی ریکروٹس کو لڑنے کی تربیت فراہم کر دی

 

اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): لندن: برطانیہ اور شراکت داروں نے 17 ہزار یوکرینی ریکروٹس کو تربیت فراہم کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال کے دوران برطانیہ اور دیگر 9 اتحادیوں نے یوکرین کے 17 ہزار سے زائد ریکروٹس کو روسی حملوں کے خلاف لڑنے کی تربیت دی ہے۔ برطانوی وزارتِ دفاع نے پیر کو کہا کہ تربیتی پروگرام میں ہتھیار چلانے، میدانِ جنگ میں ابتدائی طبی امداد اور گشت کی حکمتِ عملی سمیت دیگر کئی امور کی تربیت دی گئی۔ لندن: برطانیہ اور شراکت داروں نے 17 ہزار یوکرینی ریکروٹس کو تربیت فراہم کر دی۔یر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال کے دوران برطانیہ اور دیگر 9 اتحادیوں نے یوکرین کے 17 ہزار سے زائد ریکروٹس کو روسی حملوں کے خلاف لڑنے کی تربیت دی ہے۔ برطانوی وزارتِ دفاع نے پیر کو کہا کہ تربیتی پروگرام میں ہتھیار چلانے، میدانِ جنگ میں ابتدائی طبی امداد اور گشت کی حکمتِ عملی سمیت دیگر کئی امور کی تربیت دی گئی۔ ہدف کے مطابق 2024 تک 30 ہزار یوکرینی ریکروٹس کو تربیت فراہم کی جائے گی، تربیتی پروگرام میں برطانیہ کے ساتھ کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ناروے، فن لینڈ، سوئیڈن، ڈنمارک، لتھوانیا اور نیدرلینڈز بھی شامل ہیں۔ بھرتی ہونے والے ریکروٹس کا تعلق زندگی کے مختلف شعبوں سے تھا، جن کے پاس کوئی سابقہ فوجی تجربہ نہیں تھا، جنھیں 5 ہفتوں کے ایک ’’نہایت سخت محنت طلب‘‘ تربیتی پروگرام سے گزارا گیا، جس کے بارے میں وزارت کا کہنا تھا کہ اس پروگرام نے ریکروٹس کو عام شہریوں سے فوجی میں تبدیل کر دیا ہے۔ آپریشن انٹرفلیکس کے نام سے یہ تربیتی پروگرام برطانیہ کی زیر قیادت آگے بڑھایا جا رہا ہے، برطانیہ کے وزیر دفاع بین والیس نے کہا کہ برطانوی سرزمین پر آنے والے یوکرینی ریکروٹس کا عزم اور لچک قابل دید تھا، برطانیہ اور ہمارے بین الاقوامی شراکت دار یہ اہم مدد فراہم کرتے رہیں گے، جس سے یوکرین کو روسی جارحیت کے خلاف دفاع میں مدد ملے گی۔

Comments