پاک،چین کا تعاون پرمبنی شراکت داری کومضبوط بنانے پراتفاق

اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ انہوں نے اورچین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پیرس میں اپنی ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان سدابہارتذویراتی تعاون پرمبنی شراکت داری کومضبوط اوروسعت دینے پراتفاق کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ لی چیانگ سے ذاتی طورپر پہلی ملاقات ہمارے دونوں ممالک کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات کی روح کے مطابق تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی کے منصوبے سی پیک کی دہائی کو بھرپورطریقے سے منانے کا بھی فیصلہ کیا۔ شہبازشریف نے کہاکہ انہوں نے پاکستان سے مسلسل سفارتی اور اقتصادی تعاون پر وزیراعظم لی کاشکریہ اداکیا اورخاص طورپربھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں جی ٹونٹی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کوسراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان آہنی بھائی چارہ تمام وضاحتوں سے بالاترہے۔

Comments