اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر VOLKER TURK نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک ہفتے مخاصمانہ سیاسی بیان بازی اور اسرائیل کی طرف سے جدید فوجی ہتھیاروں کا استعمال بڑھنے سے پُرتشدد واقعات قابو سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز بیان بازی کے ساتھ قتل و تشدد کی تازہ لہر سے صرف اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا کہ مسلح تنازع میں زمینی کارروائی کی بجائے زیادہ تر فضائی حملے کئے گئے۔
Comments
Post a Comment