سوات خوازہ خیلہ نادرا آفس میں قائم پاسپورٹ ڈیسک سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا، ایک ہزار روپے مزید چارج کرنے پر شہری برہم


سوات(سپاٹ سٹوری): وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے عوام کیلئے نئی سہولت کا آغاز کردیا جس کی مدد سے اب نادرا  ملک بھر کے 30 سینٹرز پر پاسپورٹ بھی بنائے گے۔ وزارت داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ریجن کے 12، کراچی 2، ملتان 6 اور سرگودھا کے 2 سینٹرز پر سہولت دستیاب ہوگی جبکہ خیبرپختونخوا میں 4 اور اسلام آباد ریجن کے 2 نادرا سینٹر پر پاسپورٹ بنوائے جاسکیں گے۔ اسی سلسلے سوات کے تحصیل مٹہ کے نادرا آفس میں پاسپورٹ ڈسک قائم کیا گیا جس میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں کو اضافی ایک ہزار روپے سروس چارجز ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ نادرا آفس میں ڈیسک کے قیام پر سہولیات کی فراہمی کی مد میں فی درخواست ایک ہزار روپیہ سروس چارجز وصول کررہا ہے جو مذکورہ رقم پاسپورٹ فیس کے علاوہ ہوتا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق  تحصیل خوازہ خیلہ میں  پاسپورٹ کے حصولی کے لئے نادرا آفس میں پاسپورٹ کاونٹر کھولا گیا ہے جس میں صرف مقامی افراد کا پاسپورٹ بنایا جاتا ہے۔ نادرا آفس میں پاسپورٹ ڈیسک کے قیام کے باوجود ، مٹہ، مدین، بحرین اور کالام کے لوگ پاسپورٹ کے حصول کے لئے سوات کے ٹاون شپ دفتر کا رخ کرتے ہیں جس کے وجہ سے دفتر میں  زیادہ رش ہوتا ہے۔  مقامی لوگوں نے حکومت اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خوازہ خیلہ نادرا آفس میں قائم پاسپورٹ  کاونٹر کو دفتر کا درجہ دیا جائیں اور ان کو ایک الگ بلڈنگ مہیا کی جائے  جس سے اپر سوات کے لوگوں کی مشکلات ختم ہو جائے گی اور 1000 روپے اضافی دینے سے بھی بچ جائنگے اور سوات پاسپورٹ آفس پر بوجھ بھی ختم ہو جائیگا۔ یاد رہے کہ ڈی جی پاسپورٹ کے مطابق نادرا دفاتر میں قائم پاسپورٹ ڈیسک محکمہ پاسپورٹ کنٹرول کرے گا۔

Comments