سوات: سیاحوں کی شکایات پر کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کا نوٹس، سیاحتی مقامات پر ٹی ایم اے حکام کو سیاحوں سے لوکل ٹیکس لینے سے منع کردیا۔
سوات(سپاٹ سٹوری): سیاحوں کی شکایات کا کمشنر مالاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملم جبہ، گبین جبہ، کالام سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر ٹی ایم اے حکام کو سیاحوں سے لوکل ٹیکس لینے سے منع کردیا، سیاحوں کو سہولیات دینے کی ہدایات جاری کردئیے تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقامات پر ٹی ایم اے کے اہلکار لوکل ٹیکس لے رہے تھے سیاحوں کی شکایت پر کمشنر مالاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے قائم مقام ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سردار زیب خان کو ہدایت جاری کر دیئے ڈپٹی کمشنر نے سیاحتی مقامات ملم جبہ، گبین جبہ، کالام اور دیگر سیاحتی مقامات پر ٹی ایم اے حکام کو لوکل ٹیکس لینے سے فوری طور پر منع کردیا کمشنر مالاکنڈ ڈویژن نے قائم مقام ڈپٹی کمشنر سہیل خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سردار زیب خان کو بھی ہدایت جاری کی کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں اور تمام وسائل سیاحوں کی مشکلات کے حل کے لیے بروے کار لائی جائیں کمشنر ملاکنڈ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں سیاحوں کے لئے خوبصورت مقامات ہیں جس پر سیاحوں کے لیے تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائی جائیں۔
Comments
Post a Comment