سوات: کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی سے متعلق ورچوئل جائزہ اجلاس


سوات(سپاٹ سٹوری): کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی بارے ورچوئل جائزہ اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل، انسدادِ تجاوزات مہم، مجموعی اہداف، پرائس کنٹرول، انسپکشن، کھلی کچہری، گوڈ گورننس فریم ورک میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے اضلاع کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے اضلاع میں انتظامی آفیسرز کو روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ وزٹ یقینی بنانے اور عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے اضلاع میں قیمتوں کی تعین کیلئے پرائس کمیٹیوں اور ریونیو میٹنگز کے انعقاد اور اہداف کے حصول اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مفاد عامہ سے جڑے امور پر میٹنگز بروقت یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ نے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری اداروں کی باقاعدہ انسپکشن یقینی بنانے کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کواحکامات جاری کئے۔ تجاوزات سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے اس سلسلے میں کوئی بھی رعایت نہ برتنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے غیر قانونی مائیننگ اور کرش پلانٹ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ ایسے ماحول دشمن اقدامات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ کمشنر ملاکنڈ  ڈویژن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو مستقل بنیادوں پر مارکیٹ و بازار کا معائنہ کرنے کے احکامات جاری کیں۔ کمشنر ملاکنڈڈویژن نے شہریوں کیطرف سے درج شدہ شکایات کی فوری حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

Comments