کالام، پشمال میں گزشتہ سیلاب سے تباہ ہونے والا پل تاحال تعمیر نہ ہو سکا، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے


 سوات(سپاٹ سٹوری/ کامران کامی): کالام کے علاقہ پشمال میں گزشتہ سیلاب سے تباہ ہونے والا پل تاحال تعمیر نہ ہو سکا۔ مقامی افراد نے اپنے مدد آپ کے تحت لکڑیوں کا پل تعمیر کیا جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔ اس پل  پر مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس پل کی منظوری حکومت نے دی ہے مگر مقامی افراد کے مطابق فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے اس پر تعمیراتی کام شروع نہ کیا گیا ہے۔ اس پل پہ لوگوں کی آمدورفت ہوتی رہتی ہے،  جیسے آج اس پل سے اک شادی شدہ جوڑے کو بھی گزارا گیا اور شادی کا سامان بھی اس پل کے ذریعے دریا کے پار منتقل کیا گیا جس سے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ جلد از جلد اس پل پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے تاکہ مقامی افراد کے مشکلات کم ہو سکیں۔

Comments