پشاور: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اک نئی سیاسی جماعت قائم، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان بھی نئی پارٹی کا حصہ ہے۔
پشاور(سپاٹ سٹوری): خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگ گیا، اک نئی سیاسی جماعت قائم کی گئی۔ سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک نے نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کرلیا۔ پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے نام سے پارٹی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا جس میں سابق وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان بھی نئی سیاسی جماعت کا حصہ بن گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکانِ اسمبلی کا پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز میں شمولیت اختیار کردی ہے۔ ارکانِ اسمبلی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کی۔ اس موقع پر پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
Comments
Post a Comment