سوات: اے ڈی سی سہیل احمد خان کی صدارت میں ضلعی ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

 


سوات(سپاٹ سٹوری): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسہیل احمد خان کی صدارت میں ضلعی ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر افس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن ریاض علی خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ اور زنانہ اوردیگر آفسران نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ تعلیم کی گزشتہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے محکمہ تعلیم ضلع سوات کی مجموعی کارکردگی،اساتذہ اور طلباء و طالبات کی حاضری اور دیگر امورکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسہیل احمد خان نے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے خدمات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتا ہے۔

Comments

  1. Masha Allah brother, may Allah bless you with good health and success

    ReplyDelete

Post a Comment