سوات: الشمس سوشل ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے آن لائن مارکیٹنگ،فری لانسنگ کے حوالے دو روزہ ورکشاپ اختتام پذیر


سوات(سپاٹ سٹوری): الشمس سوشل ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے آن لائن مارکیٹنگ،فری لانسنگ کے حوالے دو روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوا۔ دو روزہ ورکشاپ میں نوجوانوں کو فری لانسنگ اور ای کامرس میں کیرئیر بنانے کے حوالے سے رہنمائی کی گئی،الشمس سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام شینکڈ میں نوجوانوں کے لیے دو روزہ فری لانسنگ اور ای کامرس ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں نوجوانوں کو فری لانسنگ اور ای کامرس کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کے بارے میں آگاہی دی گئی اور ان شعبوں میں کیریئر بنانے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔ ورکشاپ میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر الشمس سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے بانی ڈاکٹر رحمان علی اور جوائینٹ سیکرٹری نور اللہ نے نوجونوں پر آئی ٹی سے متعلقہ مختلف قسم کے ہنر سیکھنے اور فنی تعلیم پر توجہ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے ای کامرس، ڈیجیٹل سکلز اور فنی تعلیم کو موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے ضروری قرار دیا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے ہارون رشید، سید قُبیس، اور عماد علی نے ورکشاپ میں نوجوانوں کو فری لانسنگ اور ای کامرس کے حوالے سے ضروری رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے مختلف ای کامرس پلیٹ فارمز پر اپنا کاروبار شروع کرنے اور کاروباری حضرات کو خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے آگاہی دی،آخر میں الشمس سوشل ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے شرکاء اور ٹرینرز میں سرٹیفیکٹ و شیلڈز تقسیم کئیے گئے۔

Comments