سوات: ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کی زیر صدارت ضلعی انٹیلیجنس کوارڈینشین کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


 سوات(سپاٹ سٹوری): ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کی زیرِ صدارت ضلعی انٹیلیجنس کوارڈینشین کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپوبھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈویژن اور ضلعی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے سربراہان، ایس پی اپر،لوئر، ایس پی ٹریفک، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی محمدجواد،ایس ڈی پی اوز اوز جبکہ اسسٹنٹ کمشنربریکوٹ،کبل چارباغ،مٹہ،خوازہ خیلہ،بحرین ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں ضلع بھرمیں مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کا مقصد علاقے میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطوں کو بڑھانا بھی تھا۔

Comments