سوات(سپاٹ سٹوری): نو تعینات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے۔ کمشنر آفس سیدو شریف آمد پر سوات لیویز کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ کمشنر آفس سیدو شریف پہنچنے پر سیکرٹری ٹو کمشنر محمد علی خان اور دوسرے آفیسرز نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمدخان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلا ننگ سوات عبد الطیف، سیکٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ شاہ جمیل، اسسٹنٹ ٹو کمشنر ریو نیو ملاکنڈ شاکر اللہ خان، اسسٹنٹ ٹو کمشنر ڈیویلپمنٹ ملاکنڈ فضل علی خان اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے دیگر آفیسران موجود تھے۔ بعد ازاں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے آفس سٹاف سے بھی ملاقات کی۔
Comments
Post a Comment