ایسی فیلڈنگ اور اسپن اٹیک کیساتھ پاکستان کیلئے اچھی ٹیموں سے جیتنا مشکل ہو گا: وکرانت گپتا

 

نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے چند روز بعد شروع ہونے والے و ڈے ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم کو درپیش خطرات سے آگاہ کر دیا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان نے ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ سے کیا تھا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 345 رنز کا اچھا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجایا تاہم کیوی بیٹرز نے پہاڑ جیسا ٹوٹل 45 اوورز میں ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم کے بولنگ اٹیک سے متعلق مختلف سوالات جنم لے رہے ہیں اور پاکستانی ٹیم کے حق میں اکثر بیان دینے والے بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وشل میڈیا پر جاری بیان میں وکرانت گپتا نے لکھا کہ پاکستان کو اس قسم کی فیلڈنگ، کیچنگ اور اسپن بولنگ کے ساتھ اچھی ٹیموں کے خلاف میچ جیتنے میں مشکلات ہوں گی۔ وکرانت گپتا نے اپنی بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب مخالف ٹیم جارحانہ حکمت عملی اپناتی ہے تو پاکستانی ٹیم دفاعی پوزیشن میں چلی جاتی ہے۔ بھارتی صحافی نے مزید لکھا کہ پاکستانی ٹیم اپنے فاسٹ بولرز پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے خاص کر ابتدائی 10 اوورز میں، ورنہ یہ پیچھے (بیک فٹ) پر چلے جاتے ہیں۔

Comments