ان ہی زرخیز ذہنوں اور نئے آئیڈیاز پر عمل کرکے اپنی زندگی بدلنے والا ایک بھارتی شہری اپوروا مہتا ہے۔ جس نے سامنے وجود ریفریجریٹر سے ذہن میں میں آنے والے خیال کو عملی جامہ پہنایا تو اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ آج ارب پتی تاجر ہے۔
یر ملکی میڈیا کے مطابق اپوروا مہتا جن کا شمار آج امریکا کی کامیاب ترین کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے وہ ایک ارب 10 روڑ ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں اور یہ اثاثے انہیں آنے والے ایک خیال پر عمل کرکے حاصل ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اپوروا 1986 میں انڈیا میں پیدا ہوئے تھے اور کینیڈا کی ایک یونیورسٹی سے انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ 2010 میں امریکی ریاست سیاٹل میں ’ایمازون‘ میں بحیثیت سپلائی چین انجینئر نوکری کر رہے تھے کہ دل میں اپنا کاروبار کرنے کی سمائی اور اچانک نوکری چھوڑ کر سان فرانسسکو کی راہ لی لیکن کوئی آئیڈیا نہ تھا۔
اس کے بعد کی کہانی تجسس، اتفاقات اور عزم ومحنت سے بھری ہے۔
اپوروا کہتے ہیں کہ انہوں نے گیمنگ اور اشتہاری کمپنیاں قائم کرنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔ پھر ایسا ہوا جو اس سے پہلے خواب میں بھی نہ دیکھا تھا۔
نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر میں خالی ریفریجریٹر دیکھ کر الجھن کا شکار رہتا تھا کہ اب سامان لینے مارکیٹ جانا پڑے گا ایسے ہی انہیں یہ خیال آیا کہ اشیائے خور ونوش کی کمی صرف ان کا نہیں بلکہ ہر گھر کا ہی مسئلہ ہے۔
اپوروا کو گھروں میں خالی ریفریجریٹر اشیائے خور ونوش سے بھرنے کے لیے آن لائن ڈیلیوی کے کاروبار کا آئیڈیا آیا جس کو انہوں نے فوری عملی جامہ پہنایا۔
Comments
Post a Comment