پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ دنوں اپنے اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق ڈریسنگ روم کی خبروں کی تردید کی ہے۔ منگل کو بابر اعظم نے پریس کانفرنس کی جس میں ایک صحافی نے کپتان سے سوال کیا کہ آپ کی سب عزت کرتے ہیں، افتخار احمد بھی بڑا بھائی کہتے ہیں،گزشتہ دنوں خبریں تھیں کہ آپ میں اور شاہین میں ڈریسنگ روم میں کوئی بات ہوئی ہے، تو شاہین آپ کی کتنی عزت کرتے ہیں؟ جواب میں کپتان نے کہا کہ 'عزت تو سب ہی کرتے ہیں،جب کوئی میچ قریب جاکر ہاریں تو تھوڑی بہت میٹنگ میں چیزیں چلتی ہیں، اسے یہ پہلو دینا کہ لڑائی ہوگئی ، یہ غلط ہے'۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ 'ایسا کچھ نہیں ہے، ڈریسنگ روم کی باتوں کو لڑائی بنادیا گیا'۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا 'ہم ایک دوسرے کو اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا فیملی سے کرتے ہیں'۔ واضح رہے کہ ایشیاکپ میں بھارت اور پھر سری لنکا سے شکست کے بعد کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے متعلق افواہیں زیر گردش تھیں کہ دونوں میں ڈریسنگ روم میں لفظی تکرار ہوئی ہے۔ بعدازاں اپنی شادی سے قبل شاہین نے بابر کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں بابر کو 'فیملی' قرار دیا۔
Comments
Post a Comment