یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

  

اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈالرکے مقابلے میں روپے میں استحکام کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔ اس سے قبل بعض وفاقی وزرا کی جانب سے بھی آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیا گیا تھا۔

Comments