خیبرپختونخوا کے بنوں ڈویژن میں گیارہ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، جبکہ کراچی میں بھی ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔
وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ بنوں ڈویژن پولیو وائرس کے حوالے سے خطرناک ہوگیا کیونکہ اب تک اس ڈویژن سے 11 کیسز سامنے آچکے ہیں اور اب 11 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
بابر بن عطاء نے کہا ہے کہ بنوں میں پولیو وباء کی شکل اختیار کر گیا ہے، لہذا والدین پولیو قطروں کےخلاف من گھڑت پروپیگنڈے سے ہوشار رہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین نے دنیا بھر سے مہلک بیماری کا خاتمہ کیا، پاکستان میں رواں سال پولیو کے 21 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
دوسری جانب کراچی کی تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کی سروے رپورٹ میں شہر کے دس سے زیادہ مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس سامنے آگیا۔ صدر، گڈاپ، گلشن اقبال، کورنگی، لانڈھی، بلدیہ، لیاقت آباد، سائٹ، اورنگی اور دیگر علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی۔
سروے رپورٹ کے مطابق رواں سال کراچی میں 2 پولیو کے کیسز پہلے ہی سامنے آچکے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ میں گڈاپ اور گلشن اقبال سے سیوریج کے نمونوں میں وائرس ملا۔ تمام مقامات پر وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون سامنے آیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون بچوں کی زندگیوں کو متاثر کر رہا ہے۔

Comments
Post a Comment